Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

افغانستان نے جنوبی ایشیا فٹبال کپ جیت لیا

Published: Sep 12, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 552 Tags: sports, afganistan, india, won, south, asia, football, championship
[+] [a] [-] Related Beats Comments

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں کھیلے جانے والے ساؤتھ ایشیا فٹ بال فیڈریشن (ساف) ٹورنامنٹ کے فائنل میں افغانستان نے بھارت کو دو صفر سے شکست دے کر چیمپین شپ جیت لی ہے۔  دو سال قبل بھارت نے دہلی میں کھیلے گئے ساف ٹورنامنٹ کے فائنل افغانستان کو چار صفر سے ہرایا تھا۔ تاہم اس بار کوچ یوسف کارگر کی ٹیم نے بدلہ لیا اور دفاعی چیمپیئن کو دو صفر سے شکست دی۔

واضح رہے کہ بھارت نے یہ ٹورنامنٹ چھ بار جیتا ہوا ہے جبکہ افغانستان کے اس ٹورنامنٹ میں اس بار بھی کوئی روشن امکانات نہیں تھے۔  افغانستان کی ٹیم نے پہلا گول میچ کے نویں منٹ میں کیا۔

بھارتی کپتان سنیل چھیتری میچ کے پہلے ہاف میں نہیں کھیلے اور پہلے گول کو بعد بینچ پر بیٹھے پریشان نظر آئے۔  بھارت کو پہلے ہاف کے آخر میں ایک موقع ملا لیکن افغانستان کے گول کیپر نے شاندار طریقے سے گول بچایا۔

میچ کے دوسرے ہاف میں بھارتی کپتان کی موجودگی نے ٹیم کی گیم میں جان ڈالی۔ بھارتی کپتان کو گول کرنے کا موقع ملا لیکن کِک بڑی کمزور تھی جس کو گول کیپر نے آسانی سے روک لیا۔  بھارتی ٹیم کی اس کوشش کے فوری بعد افغانستان کی ٹیم نے ایک اور گول کر دیا۔ افغانستان کی جانب سے دوسرے گول کے بعد بھارتی ٹیم نے کئی حملے کیے لیکن گول کرنے میں ناکام رہی۔

افغانستان ٹیم کے کپتان ہارون فخرالدین اور کوچ کارگر نے اکٹھے کپ کو اٹھایا۔


Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment