Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

اسلام آباد سمیت پنجاب میں نومبر سے جنوری تک سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے، وفاقی وزیر پیٹرولیم

Published: Oct 8, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 139 Tags: Pakistan, petroleum minister, shahid khaqan abbasi, CNG, iran
[+] [a] [-] Related Beats Comments
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل پر 2 ارب ڈالر لاگت آئے گی ،شاہد خاقان عباسی

وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کی قلت کے پیش نظر پنجاب بھر میں نومبر سے جنوری تک سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں گیس کی طلب میں بے تحاشا اضافہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے گیس کی پیداوار اور طلب میں فرق کافی بڑھ جاتا ہے، ایسی صورت حال میں حکومت کی پہلی ترجیح گھریلو صارفین اور بجلی کے پیداواری یونٹس کو بلا تعطل گیس کی فراہمی ہے اور سسٹم میں اتنی گیس نہیں کہ موسم سرما میں سی این جی سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ، اس لئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد اور پنجاب بھر میں نومبر سے جنوری تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل پر 2 ارب ڈالر لاگت آئے گی ، اس منصوبے کے لئے ٹینڈر جاری کردیئے گئے ہیں اور کچھ مقامی کمپنیوں کے علاوہ ایک ایرانی کمپنی نے بھی اس سلسلے میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment