Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

اسلامی مقابلہ حسن ، نائجیریا کی عائشہ نے جیت لیا

Published: Sep 20, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 212 Tags: Pakistan, international, muslim, beauty, pageant, competition, hijab, Indonesia, iran, Jakarta
[+] [a] [-] Related Beats Comments

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں مسلم خواتین پر مشتمل ہونے والے مقابلہ حسن میں حصہ لینی والی نائجیریا کی لڑکی کو کامیاب قرار دیا گيا ہے۔

اکیس سالہ اوبیبئی عائشہ اجیبولہ نے بدھ کے روز دو ہزار تیرہ کے ’ورلڈ مسلمہ‘ کا خطاب جیتا۔

اس مقابلے کے دوران آخری مرحلے کی بیس خواتین نے اسلامی فیشن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذہبی اقدار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

کامیابی کے لیے اکیس سالہ اجیبولہ کا جب نام پکارا گیا تو انہوں نے روتے ہوئے قرآن کی ایک آیت پڑھ کر سنائی۔ بطور انعام انہیں بائیس سو ڈالر دیےگئے اور مکہ اور مدینہ کی زیارت کا موقع فراہم کیا جائےگا۔

اس مقابلے میں کامیابی سے پہلے انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ دنیا کو یہ دکھانا چاہتی ہیں کہ اسلام خوبصورت ہے۔

اس میں شرکت کے لیے پہلے آن لائن مہم شروع کی گئی جس میں پانچ سو سے زيادہ لڑکیوں نے شرکت کی۔ اس میں سے فائنل مقابلے کے لیے بیس کو منتخب کیا گیا۔

اس میں حصہ لینے والی تمام شرکاء کے لیے حجاب پہننا لازمی تھا اور مقابلے میں ایک راؤنڈ میں حجاب پہننے کی ترغیب کے متعلق اپنی اپنی کہانی بھی سنانی تھی۔

اس میں ایران، بنگلہ دیش، ملائیشیا، نائیجیریا اور برونئی جیسے اسلامی ممالک سے خواتین نے حصہ لیا۔ فائنل مقابلے کے لیے شرکاء کو مذہبی تربیت دی گئی جس میں علی الصبح اٹھ کر باجماعت نماز ادا کرنا اور پھر قرآن کی تلاوت شامل تھی۔

ٹی وی پر نیوز کاسٹ کرنے والی خاتون اکا شانتی نے تین برس قبل اسلامی اقدار پر مبنی اس مقابلے کا آغاز کیا تھا جنہیں سکارف نہ ہٹانے پر ملازمت سے نکال دیا گيا تھا۔

انہوں نے اس مقابلے کے متعلق بات کرتے ہوئے فرانس کی نیوز ایجنسی اے ایف پی سے کہا کہ مس ورلڈ فائنل مقابلے سے پہلے اس مقابلہ حسن کے انعقاد کا مقصد یہ دکھانا تھا کہ مسلم خواتین کے لیے متبادل رول ماڈل بھی ہیں۔

انڈونیشیا میں مسلمانوں کی سب سے زیادہ مسلم آبادی ہے جہاں جکارتہ میں اٹھائیس ستمبر کو مس ورلڈ کا مقابلہ ہونے والا تھا لیکن بنیاد پرست مسلمانوں کے احتجاج کے سبب اسے بالی شہر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment