Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہونی چاہئے، عمران خان

Published: Sep 13, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 2631 Tags: imran, khan, kpk, pakistan, army, chief, ishfaq, kyani, kiyni, extensions, express, news
[+] [a] [-] Related Beats Comments

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں مزید توسیع نہیں ہونی چاہیئے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں سینئرصحافی اوراینکرپرسن جاوید چوہدری سے بات کرتےہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک کو بچانے کے لئے اداروں کومضبوط کرنا ہوگا اور ادارے قوانین کی پابندی سے مضبوط ہوتے ہیں، انہوں نے اے پی سی میں متفقہ لائحہ عمل طے کرنے پرمیاں نوازشریف کو مبارکبا د دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کے لئے فوری طورپرسیزفائرکیا جانا چاہیے، انہوں نے کہا کہ لال مسجد آپریشن اور ڈما ڈولا حملے سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا۔ عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنا آسان نہیں تمام صوبوں کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لئے صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

عمران خان نے مطالبہ کیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف کیس کھولے جائیں، وہ آزادانہ تفتیش میں اپنی بےگناہی ثابت کرسکتے ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ احتساب آزادانہ ہونا چاہیے، جس کے لئے ضروری ہے کہ نیب کا ادارہ وزیراعظم کے ماتحت نہ ہو۔

http://www.express.pk/story/174279/

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment