ناظم آباد میں دن دیہاڑے این ای ڈی یونیورسٹی کے طلبا سے بھری بس کو لوٹ لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لوٹ مار کا واقعہ ناظم آباد میں پیش آیا جہاں 4 موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کے 50 سے زائد طلبا کی بس کو لوٹ لیا اور ڈاکو اسلحے کے زور پر طلبا سے موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد متاثرہ طلبا نے رینجرز ہیڈ کوارٹر کے سامنے پولیس کے خلاف پرامن احتجاج کیا اور ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات سے یونیورسٹیوں کے پوائنٹس کو تحفظ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 3 ستمبر کو کراچی یونیورسٹی کی بس کو بھی پیر آباد کی حدود میں لوٹ لیا گیا تھا۔

http://www.express.pk/story/182275/

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment