Powered by TheAquaSoft
تحریک انصاف کا چودھری قمر زمان کو چیئرمین نیب لگانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ پی ٹی آئی نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا ہے
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا کہ سرکاری افسر کو ریٹائرمنٹ کے بعد 2 سال تک سرکاری عہدے پر فائز نہیں کیا جا سکتا۔۔ رانا بھگوان داس کے نام پر اتفاق نہ ہونے کی بھی یہی وجہ تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے تحریک انصاف کو نظر انداز کرنے کی حد کر دی ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت سے چیئرمین نیب کے نام کے لئے مشاورت نہیں کی۔ شیریں مزاری نے کہا کہ چودھری قمر زمان کی بطور چیئرمین نیب تقرری غیر قانونی ہو گی۔ تحریک انصاف فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment