پروم میں نامعلوم افراد نے ایف سی کے قافلے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ایف سی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم میں نامعلوم مسلح افراد نے فرنٹیئر کور کے قافلے پر حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

http://www.express.pk/story/180182/

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment