Powered by TheAquaSoft

کلی سنگر کے علاقے میں پولیس موبائل پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشین کے علاقے کلی سنگر کے سرانان روڈ پر نا معلوم افراد نے پولیس کی موبائل پر دستی بم سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی  ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment