Powered by TheAquaSoft

پشتخرہ میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے  ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے پشتخرہ میں پولیس کی گاڑی گزرتے ہی سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، تاہم دھماکا میں دیگر اہلکار محفوظ رہے، دھماکے سے پولیس موبائل کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، جبکہ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی، بم ڈسپوزل اسکوڈ کے مطابق دھماکے میں 2 سے ڈھائی کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا،  دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

http://www.express.pk/story/182272/

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment