قصہ خوانی بازار میں پولیس اسٹیشن کے سامنے دھماکے کے نتیجے میں 29 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد  زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشتگردوں نے قصہ خوانی بازار میں خان رازق شہید المعروف کابلی پولیس اسٹیشن کے سامنے کھڑی بارودی مواد سے بھری گاڑی میں ریموٹ کنٹرول کی مدد سے دھماکا کیا گیا، دھماکے کی شدت اس قدر تھی کہ اس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی، دھماکے سے 4 مارکیٹیں مکمل طور پر تباہ جبکہ ایک مسجد اور پولیس اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا۔دھماکے کے فوری بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے واقعے کے نتیجے میں 28 افراد کےجاں بحق جبکہ 40 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ جاں بحق افراد میں 6 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس اورسیکیورٹی فورسز کی جانب سے جائے وقوعہ کی جانب آنے والی تمام سڑکوں اور گلیوں کو سیل کرکے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ مزید دھماکوں کے خدشے کے پیش نظر علاقے کو خالی کرالیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو اسی علاقے میں واقع ایک گرجا گھر میں دھماکے سے 83 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے، دھماکے کے وقت گرجا گھر میں جاں بحق افراد کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب جاری تھی

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment