دوسری جانب پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے درخواست دائر کردی گئی ہے

سپریم کورٹ کی جانب سے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی رہائی کے احکامات جاری ہونے کے بعد انہیں عبدالرشید غازی قتل کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کو عبدالرشید غازی قتل کیس میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہیں سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت اکبر بگٹی قتل کیس میں ضمانت پر رہا کیا جارہا تھا۔ آج سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل ابراہیم ستی نے پرویز مشرف کے ضامنوں محمد حنیف اور ممتاز حسین کی جانب سے 10، 10 لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کرائے، جس کی جانچ پڑتال کے بعد ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ خالد ندیم نے ان کی منظوری دی جس کے بعد عدالت کی جانب سے سابق صدر کی رہائی کی روبکار جاری کی گئی۔

واضح رہے کہ نواب اکبر بگٹی کے قتل کے کیس میں سپریم کورٹ نے گزشتہ روز سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت کی درخواست  10،10 لاکھ روپے کے 2 مچلکوں کے عوض منظور کی تھی

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment