ملک بھر میں عیدالا ضحیٰ 16 اکوبر کو منائی جائے گی

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 15 تا 18 اکتوبر تک سرکاری طور پر 4 تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

وزارت داخلہ کی جانب سے متعلقہ اعلیٰ حکام کو بھیجی جانے والی سمری کے مطابق ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 16 اکتوبر بروز بدھ کو ہوگی جس کے باعث عید الاضحیٰ کے 3 دن 16، 17 اور اکتوبر بروز بدھ تا جمعہ کے علاوہ 15 اکتوبر کو بھی عام تعطیل دی جائے تاکہ دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے  اس تہوار کو اپنے آبائی علاقوں میں اہل خانہ کے ہمراہ مناسکیں۔

واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان ریلوے نے بھی کراچی، پشاور اور کوئٹہ سے 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا  اعلان کیا ہے

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment