وزیراعظم نواز شریف نےوزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کےبعدپہلی بارجنرل خالدشمیم وائیں کے ہمراہ کہوٹہ ایٹمی پلانٹ کا دورہ کیا

ایس پی ڈی کے ڈائریکٹر جنرل خالد قدوائی نے وزیراعظم نواز شریف کا استقبال کیا، دورے کے موقع پر وزیراعظم کو ایٹمی تنصیبات کے تحفظ اورمختلف شعبہ جات کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی، جنرل خالد شمیم وائیں سمیت عسکری حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے، واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دورہ ہے

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment