آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں باراتیوں کی گاڑی دریا میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق جب کہ دلہا سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ وادی نیلم کے علاقے کیل میں صلازئی کے مقام پر پیش آیا جہاں بارات میں شامل ایک گاڑی بے قابو ہوکر دریائے نیلم میں جاگری جس میں سوار 8 افراد جاں بحق جب کہ دلہا سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دریا میں گر کر جاں بحق 6 افراد اور زخمی ہونے والوں کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ مزید 2 لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment