بحریہ ٹاون کے سابق چیئر مین ملک ریاض نے بلوچستان میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے تمام گھروں کی تعمیرومرمت کرنے کی پیشکش کی ہے۔

ملک ریاض کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سیکورٹی کی ذمہ داری لے تو 15 دنوں میں زلزلے سے متاثرہ مکانات کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ روز آنے  والے زلزلے کے باعث اب تک 330 افراد جان بحق ہو چکے ہیں جبکہ سیکڑوں تاحال لاپتہ اور ہزاروں مکانات مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ بلوچستان میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ضلع آواران میں ہوا۔

http://www.express.pk/story/179165/

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment