زیادتی کا شکار ہونیوالی 5 سالہ بچی نے ملزم کی شناخت کرلی تاہم پولیس حکام نے ملزم کی شناخت کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

تفتیشی ٹیم کے مطابق 5 سالہ بچی کو کچھ مشتبہ افراد کی تصاویر دکھائی گئیں جس میں سے اس نے ایک ملزم کو شناخت کرلیا ۔ذرائع کے مطابق متاثرہ بچی کا کہنا ہے کہ ملزم اسے آئس کریم فیکٹری کے پاس گھر میں لے گیا تھا۔

بچی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس گھر میں اسے لے جایا گیا تھا وہ اسے بھی شناخت کرسکتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی نے جس آدمی کی تصویر کی شناخت کی وہ محلے کا ہی رہائشی ہے۔

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment