جنرل اسپتال کے قریب واقع لنڈا بازار میں لگنےوالی آگ سے کروڑون روپے کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے جب کہ آگ کی وجہ سے میٹروبس سروس بھی معطل کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لنڈا بازار میں اب تک 80 سے زائد دکانیں، ٹھیلے اور لاکھوں روپے کا قیمتی سامان بھی جل کر خاکستر ہو گیا ، آگ کی شدت اس قدر زیادہ ہے کہ اس نے مزید درجنوں دکانوں اور رہائشی علاقے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ امدادی ٹیمیں اور فائربریگیڈ کا عملہ آگ بجائے میں مصروف ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ سے اب تک کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

دوسری جانب  آگ لگنے کی وجہ سے قینچی چوک سے چونگی امرسدھو کے مقام تک روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ارد گرد کی سڑکوں پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جب کہ امرسدھو سے گجومتہ تک میٹروبس سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment