ذرائع کے مطابق صدر ممنون حسین سے وزیر اعظم نواز شریف نے ملاقات کی اور چیئرمین نیب کی تقرری پر مشاورت کی جس کے بعد صدر مملکت نے چودھری قمر زمان کی بطور چیئرمین نیب تقرری کی سمری پر دستخط کئے۔ چودھری قمر زمان آج چیئرمین نیب کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ صدر ممنون حسین چیئرمین نیب کی تقرری کی سمری پر دستخط کے بعد فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ اٹھارہ اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment