فلم اور اسٹیج کی اداکارہ خوشبونے کہا ہے کہ میں صرف ان اسٹیج ڈراموں میں کام کو ترجیح دیتی ہوں جن میں فحاشی نہ ہو ۔میری ذاتی رائے میں ہماری عوام فحاشی اور عریانی کو رد کرچکے ہیں۔

میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ فحاشی پھیلانے والوں پر تا حیات پابندی لگا دینی چاہیے۔ خوشبونے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کے تمام فیصلے بہت سوچ سمجھ کر کیے ہیں اور اہم معاملات میں اپنے قریبی دوستوں سے ضرورت مشاورت کرتی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ فن کا سفر مسلسل محنت سے طے ہوتاہے۔ میرا یقین ہے کہ اگر ارادے پختہ ہوں تو منزل آسان ہو جاتی ہے۔ اس مقام تک پہنچنے کے لیے میڈیا نے میرا بھرپور ساتھ دیا ہے جس کے لیے میں میڈیا کی ممنون ہوں۔ میڈیا کسی بھی شعبے کے لیے آئینہ ہوتا ہے اگر میرے اوپر تنقید کی جاتی ہے تو میں اسے ہمیشہ مثبت لیتی ہوں اور اس سے اپنی اصلاح کے پہلو تلاش کرتی ہوں

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment