حکومت نے عیدالاضحیٰ پربجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔
ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت پانی وبجلی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پرعید کے تینوں دن بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کے لیے تقسیم کارکمپنیوں کوہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ عیدکی تعطیلات میں بجلی 24گھنٹے فراہم کی جائے۔
Post your comment
Comments