شوال میں امریکی ڈرون طیاروں کے میزائل حملوں میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دو مکانات پر راکٹ داغے جس سے دونوں مکان تباہ ہوگئے جب کہ مکانات میں موجود7 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد بھی جاسوس طیاروں کی نچلی پروازوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سےعلاقے میں خوف ر ہراس پایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ 6ستمبر کو شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان کے علاقے درگو منڈی میں امریکی ڈرون طیارے کے ایک حملے میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment