Powered by TheAquaSoft

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق درخواست پر بینچ تشکیل دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 2 اکتوبر سے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق درخواست پرسماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس گلزار احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق درخواست شاہد اورکزئی نے دائر کر رکھی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو سنیارٹی کے اصول پر مسلح افواج کے سربراہ کی تقرری سے روکا جائے، قواعد کے مطابق سینارٹی کی بجائے اہل شخص کو مسلح افواج کا سربراہ مقرر کیا جاتا ہے۔

http://www.express.pk/story/180205/

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment