Powered by TheAquaSoft
آپریشن کے لئے پشاور شہر کو 4 مختلف زونز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں دہشت گردی کی کارروائیوں پر قابو پانے کے لئے ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکریٹری داخلہ خیبر پختونخوا اختر علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کو روکنے کے لئے ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا اور اس حوالے سے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی، ٹاسک فورس میں وزارت داخلہ، آئی جی، کور ہیڈ کوارٹر، فرنٹرئیر کور اور تمام انٹیلجنس اداروں کے ممبران شامل ہوں گے۔ آپریشن کے لئے پشاور شہر کو 4 مختلف زونز میں تقسیم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج صبح پشاور کے قصہ خوانی بازار میں معصوم شہریوں کو گاڑی میں دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 40 افراد جاں بحق اور 89 سے زائد زخمی ہو گئے جب کہ گزشتہ اتوار کو گرجا گھر میں ہوئے ہولناک دھماکے میں 83 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment