تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 10 سال میں فوج اور سیاسی قیادت میں پہلی بار یکسوئی پیدا ہوئی ہے۔

سانحہ اپردیر اور پشاور جیسے سنگین واقعات کے باوجود کل جماعتی کانفرنس کے فیصلے متاثر نہیں ہونا چاہئیں۔ میانوالی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالت میں قوم کو جراتمند قیادت اور حکومت کی ضرورت ہے

تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے کے پی کے میں دہشت گردی کے170 سے زائد واقعات ہوئے،کچھ لوگ پشاور حملے پر سیاست چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ادھر خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے پشاور میں کوہاٹی گیٹ چرچ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کوہاٹی گیٹ چرچ میں دھماکے مذاکرات کیخلاف سازش بھی ہو سکتے ہیں۔

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment