Powered by TheAquaSoft
حکومت نے عوام پر بجلی ڈرون گردایا ہے۔ ملکی مسائل کے حل کےلئے حکومت کی مدد کو تیار ہیں، مشاہد حسین سید 

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی ہوں یا غیرجماعتی ان کی جماعت اس میں بھرپور حصہ لے گی۔

اسلام آباد میں مشاہد حسین سید کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر پارٹی اجلاس طلب کرلیا ہے، قیتموں میں اضافے پر پارٹی کا لائحہ عمل کل تک تیار کرلیا جائے گا اور اس سلسلے میں دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطہ کریں گے۔ چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومت مرضی کا چیئرمین لگانا چاہتی ہے جو تقرری میں تاخیر کی وجہ ہے۔

اس موقع پر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام پر بجلی ڈرون گردایا ہے۔ ملکی مسائل کے حل کےلئے حکومت کی مدد کو تیار ہیں

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment