Powered by TheAquaSoft

شمالی وزیرستان : حکومت پاکستان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کے بعد حکیم اللہ محسود کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں طالبان حکومت پاکستان سے مذاکرات کی شرائط اور مطالبات طے کررہے ہیں جو کہ جمعہ تک فائنل کرکے حکومت کو پیش کیے جائیں گے۔معلوم ہوا ہے کہ مذاکرات کیلئے طالبان 10 رکنی کمیٹی تشکیل دیں گے جن کی طرف سے ابتدائی طور پر جو مطالبے سامنے آئے ہیں ان میں مطلوب افراد کو معافی اور قیدیوں کی رہائی شامل ہے جبکہ ڈرون حملوں اور آپریشن میں مرنے والوں کے لواحقین کیلئے معاوضے کے ساتھ ساتھ فوج کو قبائلی علاقوں سے واپس بلا کر ایف سی کو وہاں رکھنے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا ۔

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment