انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس سے سابق صدر پرویز مشرف کا نام خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

راولپنڈی کی انسدادا دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت کے دوران ایڈوکیٹ اختر شاہ کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کا نام خارج کرنے سے متعلق درخواست پر فریقین کی جانب سے دلائل دیئے گئے۔ دلائل سننے کے کے بعد عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے فریق اورگواہ بننے کی دی گئی درخواست بھی مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزار کی سیاسی وابستگی ظاہر ہوتی ہے اس لئے انہیں گواہ نہیں بنایا جا سکتا۔

عدالت نے 22 اکتوبر سے کیس کے از سر نو ٹرائل شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے 3 گواہوں کو پیش ہونے کے سمن جاری کردیئے

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment