آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاک فوج اور آئی ایس آئی پر بھارتی فوج کی جانب سے دہشت گردی کے  الزامات بے بنیاد اور اشتعال انگیز ہیں۔

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ پاک فوج برداشت کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اور اس کے بر عکس بھارتی عسکری قیادت کی جانب سے پاک فوج پر دہشت گردی کے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، ایسے الزامات سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے اور بھارتی فوج کو ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہئے، جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر ہمیں تشویش ہے اور بھارتی فوج کو پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے واقعات کی مشترکہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کی تجاویز پر غور کرنا چاہئے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت کی جانب سے پاک فوج پر مقبوضہ کشمیر کے کرن سیکٹر میں در اندازی کے بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے جس کی پاکستان نے سختی سے تردیدکرتے ہوئے اسے بے بنیاد قراردیا، دوسری جانب بھارت خود لائن اف کنٹرول پر سیز فائر کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلسل فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس میں اب تک کئی فوجی جوان شہید اور شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔http://www.express.pk/story/184868/

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment