بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب عوام آٹے کی چکی میں بھی پسنے کے لئے تیار ہوجائیں۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کے باعث فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

فلورملز ایسوسی ایشن نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس کےتحت بجلی کی قیمت میں اضافے کی شرح سے پورے ملک میں آٹے کی قیمت بڑھانےکا اعلان کیا گیا۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ بجلی مہنگی ہونےسے آٹے کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہوچکا ہے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے اراکین نے 20 کلو آٹے کے تھیلے پر 32 روپے تک اضافے کی تجویز دی ہے۔

دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹروں نے بھی کرائے بڑھانےکےلئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے۔ آل ٹرانسپورٹ بس اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ ہورہا ہے اس لئے ممکن نہیں کہ موجودہ کرایوں پربسیں چلائیں۔

http://www.express.pk/story/181181/

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment