Powered by TheAquaSoft
اعظم ہوتی کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا لیکن انہوں نے اس کا مقررہ وقت میں جواب نہیں دیا،پارٹی اعلامیہ

عوامی نیشنل پارٹی نے سابق وفاقی وزیراورسینیٹراعظم خان ہوتی کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔

اے این پی کے اعلامیے کےمطابق اعظم خان ہوتی نے اعلیٰ پارٹی قیادت کے خلاف نامناسب رویہ اختیار کیا اور پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی ہے، پارٹی نے انہیں  شو کاز نوٹس جاری کیا تھا لیکن انہوں نے اس کا مقررہ وقت میں جواب نہیں دیا بلکہ پریس کانفرنس کر کے نامناسب رویے کو دہرایا ہے،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پریس کانفرنس کو ہی اعظم خان ہوتی کا جواب تصور کرتے ہوئے پارٹی سے نکالا جا رہا ہے اور اب ان کا پارٹی سے کوئی واسطہ نہیں

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment