Powered by TheAquaSoft

ایران کے حسن روحانی کے امریکا سے وطن واپس پہنچنے پر ایک شخص نے غصے سے ان کی گاڑی پر جوتے دے مارا۔

ایرانی صدر حسن روحانی جنرل اسمبلی کے 67 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک گئے تھے جہاں سے وہ اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد آج ہی تہران پہنچے تھے کہ وہاں  ایک ایرانی شخص نے جوتا اتار کر ان کی گاڑی پر مار دیا۔

واضح رہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو لے کر امریکا اور تہران کے درمیان 34 سال بعد گزشتہ روز ہی برف پگھلنا شروع ہوئی تھی جب امریکی صدر باراک اوباما نے ایرانی ہم منصب کو فون کرکے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ جوہری پروگرام کے پرامن حل تلاش کریں گے اور اس سلسلے میں لائحہ عمل طے کریں گے۔

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment