لاہور میں حساس ادارے کے ہاتھوں حراست میں لیے جانیوالے لیاری گینگ وار کے انتہائی اہم ملزم امین بلیدی اور اس کے دیگر 2 ساتھیوں کو اپنی تحویل میں لینے کیلیے ڈی ایس پی زاہد حسین اور ایس ایچ او محمود آباد سرور کمانڈو لاہور پہنچ گئے۔

 امید ہے کہ وہ آج (بدھ کو) ملزمان کو اپنی حراست میں لیکر کراچی پہنچ جائینگے۔ پیر کی شب مال روڈ پر ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزم نور محمد عرف بابا لاڈلے کے دست راست امین بلیدی کو اس کے دیگر 2 ساتھیوں جنید ، زبیر اور ایک خاتون کو گرفتار کیا گیاتھا۔ امین بلیدی اولڈ سٹی ایریا نانک واڑہ صرافہ بازار سمیت ملحقہ علاقوں میں بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلاتا ہے



Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment