Powered by TheAquaSoft

امریکی جہاز ساز کمپنی نے ایف16طیارے کو ڈرون میں تبدیل کردیا

امریکی کمپنی بوئنگ کے مطابق ایف16 طیارے کے ڈرون نے پچھلے ہفتے 40 ہزار فٹ کی بلندی اور 1119 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کامیاب پرواز کی ہے جسےامریکی فضائیہ کے 2 پائلٹوں نے کنٹرول کیا۔ دوران پرواز اس ڈرون نے وہ تمام کرتب دکھائے جو کوئی بھی پائلٹ جنگی جہاز پر دکھاتا ہے جب کہ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون ایسے کرتب دکھانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے جو پائلٹ کے لئے مشکل ہوتے ہیں۔

بوئنگ کمپنی کی جانب سے جس ایف 16طیارے کو ڈرون میں تبدیل کیا گیا ہے وہ ریاست ایریزونا میں پچھلے 15 سال سے نمائش کے لئے کھڑا تھا۔ بوئنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے 6 ایف 16 طیاروں کو ڈرون میں تبدیل کیا ہے اور ان کا نام کیو ایف 16 رکھا گیا ہے، کامیاب پرواز کے بعد امریکی فوج اب ان ڈرونز پر لائیو فائرنگ کے تجربے کرے گی۔

http://www.express.pk/story/179166/

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment