روسی وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شام کے معاملے پر امریکا بلیک میل کر رہا ہے۔ 

ماسکو: (آن لائن) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے لئے روس اپنے ماہرین وہاں روانہ کرنے کے لئے تیار ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ماسکو حکومت شام میں مکمل فوجی مشن نہیں بھیجیں گی۔ روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شامی صدر کے خلاف سخت قرارداد کی منظوری کے لیے واشنگٹن حکومت روس کو ’بلیک میل‘ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں حکومت کی تبدیلی کے بجائے کیمیائی ہتھیاروں کے مسئلے کا حل ماسکو کا مقصد ہے۔

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment