عدالت نے نجم سیٹھی کو جواب داخل کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دے دی

ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن بروقت نہ کروانے پر بورڈ کےقائم مقام چیرمین نجم سیٹھی کو نوٹس جاری کردیا۔

قائم مقام چیرمین نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس شوکت عزیزصدیقی پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ نجم سیٹھی عدالت کے احکامات پرعمل نہیں کررہے، عدالت نے 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا مگر انہوں نے اس سلسلے میں تاحال کچھ نہیں کیا، نجم سیٹھی اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کررہے ہیں۔ عدالت نے نجم سیٹھی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اپنا جواب داخل کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دے دی

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment