تاج محل کو دیکھنے کے لیے ہر سال لاکھوں سیاح بھارت آتے ہیں

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ گوگل اور انڈیا کی حکومت نے مشترکہ طور پر ملک کی سو تاریخی عمارات اور آثارِ قدیمہ کے ’ورچوئل ٹور‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انڈیا کے محکمۂ آثار قدیمہ اور ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی تاج محل اور کھجوراہو ٹیمپل کے تین سو ساٹھ کے زاویے سے عکس بنائیں گے

اطلاعات کے مطابق یہ اقدام انڈیا کو ’ڈیجیٹل‘ سیاحت کے دور میں لے جائے گا۔

گوگل انڈیا کے نائب صدر راجن آنندن کا کہنا ہے کہ انڈیا کی بے شمار تاریخی عمارات اور آثار قدیمہ تک بہت ہی کم لوگوں کی رسائی ہے لیکن اب ٹیکنالوجی کی مدد اور حکومت کے تعاون سے یہ سارے مقامات پوری دنیا کو کمپیوٹر سکرین پر مہیا کیے جا سکیں گے۔

انڈیا کے محکمۂ آثار قدیمہ کے پراوین سریواستوا کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف ڈیجیٹل سیاحت کو فروغ دے گا بلکہ ان قدیم عمارتوں کو کمپیوٹر پر محفوظ بھی کر لے گا۔

انڈیا کے وزیر ثقافت چندریش کماری کاٹوچ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے ذریعے ان تمام تاریخی عمارات کے ورچوئل راستے ایک بہت بڑا قدم ہے جو ہمارے تاریخی ورثے کو ہمارے نوجوانوں تک پہنچانے میں بڑا اہم ثابت ہوگا

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment