Powered by TheAquaSoft
میجر جنرل سعید علیم کے ساتھ میجر جنرل سمریز سالک جی او سی 33 ڈویژن بھی ہیلی کاپٹر میں سوار تھے،

مشکے کے قریب چیئرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل سعید علیم کے ہیلی کاپٹر پر راکٹ حملہ کیا گیا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میجر جنرل سعید علیم زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کررہے تھے کہ آواران کی تحصیل مشکے کے قریب ان  کے ہیلی کاپٹر پر راکٹ حملہ کیا گیا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے، ذرائع کے مطابق میجر جنرل سعید علیم کے ساتھ جی او سی 33 ڈویژن میجر جنرل سمریز سالک بھی ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔

واضح رہے کہ آواران میں بلوچستان لبریشن فرنٹ نامی کالعدم تنظیم کافی سرگرم ہے، گزشتہ روز بھی اسی علاقے میں ایک امدادی ہیلی کاپٹر پر راکٹ فائر کیا گیا تھا تاہم وہ حملہ بھی ناکام ہوا تھا

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment