کمپیوٹر اور دیگر برقی مصنوعات تیار کرنے والی کی امریکی کمپنی ایپل نے دو نئے سمارٹ فون ہینڈ سیٹ آئی فون فائیو ایس اور آئی فون فائیو سی لانچ کر دیے ہیں۔
ان سمارٹ فونز کو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک تقریب کے دوران متعارف کروایا گیا۔
آئی فون فائیو ایس اعلیٰ قسم کا معیاری سمارٹ فون ہے جبکہ آئی فون فائیو سی نسبتاً سستا ہے۔
فائیو ایس میں انگلیوں کے نشانوں کی پہچان کے لیے سنسرز لگے ہیں جبکہ فائیو سی کا کور پلاسٹک ہے جو مختلف رنگوں میں دستیاب ہے۔
آئی فون فائیو ایس میں انگلی کے نشان کی پہچان کے نظام کو فون کو کھولنے اور ایپل کے آن لائن سٹور سے خریداری کے وقت تصدیق کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یک تجـزیہ کار کا کہنا ہے کہ اس خوبی کی وجہ سے یہ سیٹ انڈرائڈ فونز کے مقابلے میں منفرد ہوگا۔
بغیر سم کے سولہ جی بی والے آئی فون فائیو ایس کی قیمت 549 برطانوی پاؤنڈ ہوگی جبکہ 64 جی بی والے فون کی قیمت 709 برطانوی پاؤنڈ ہوگی۔
بغیر سم والا سولہ جی بی کے آئی فون فائیو سی 469 پاؤنڈ میں دستیاب ہوگا۔
امریکہ، برطانیہ، چین، آسٹریلیا، کینیڈا اور دوسرے کچھ ممالک میں ان نئے آئی فونز کی فروخت ستمبر کے وسط میں شروع ہو جائے گی۔
دو سمارٹ فونز کو ایک ساتھ لانچ کرنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اپیل نے مارکیٹ میں نئے فون لانے کی حکمتِ عملی تبدیل کر دی ہے۔ اس سے پہلے ایپل نے کبھی دو مختلف قسم کے ہینڈ سیٹس کو مارکیٹ میں ایک ساتھ متعارف نہیں کروایا تھا۔
واضح رہے کہ آئی فون ایپل کمپنی کی آمدن کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔



Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment