Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

This Poor Girl From Chakwal Secures 2nd Position in Matric Exam

click and view video

  • Currently 0.00/5
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
Rating: 0.0 out of 0 votes
Comments (0)

Description:

چکوال کے نواحی گاوں تهنیل فتوئی کی سولہ سال جهگی واس نرگس گل نے میٹرک کے امتحانات میں سائنس مضامین کے ساره 1100میں سے 1006نمبر لیکر سب کو حیران کر دیا.نرگس گل کا باپ اس کو اس وقت چهوڑ کر چلا گیا جب وہ ماں کے پیٹ میں تهی.ماں نے محنت مزدوری اور اہل علاقہ کی جانب سے ملنے والی امداد کے سہارے بیٹی کا تعلیمی سلسلہ مشکل سے جاری رکها.مگر بیٹی نے بهی ماں کا مان رکها اور خوب دل لگا کر پڑها اور بڑے بڑے محلوں میں رہنے والے اور قیمتی کپڑے پہننے والے اور کمپیوٹر پر تعلیم حاصل کرنے والے بچوں پر اپنی تعلیمی سبقت ثابت کر دی.نرگس گل کی ماں آبدیدہ آنکهوں سے اپنی بیٹی کی کامیابی پر جہاں شادماں ہے وہاں ہی بیٹی کی ڈاکٹر بننے کی خواہش پر فکرمند بهی ہے.
اخراجات کہاں سے آیئں گے یہ وہ سوال ہے جو اس کو نڈهال کر رہا ہے خدا کے سوا اس کا مددگار کوئی نہیں.جب کہ نرگس گل کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹر بننا چاہتی ہے اور وزیر اعلی پنجاب جہاں یونیورسٹیوں میں طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ وغیرہ دے رہے ہیں مگر مجهے لیپ ٹاپ نہیں چاہیے بس میری تعلیم کے اخراجات اٹها لیں اور میری سرپرستی کریں تاکہ میں ڈاکٹر بن کر اپنے جیسے غربا کی مدد کروں. بچی کی پریشانی اور مجبور نگاہوں سے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے امداد کی منتظر ہے.وہ بچی کے تعلیمی اخراجات شہر آمدورفت کے اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہے اور اس کی آنکهیں بهاری تعلیمی بجٹ منظور کرنے والے ارباب اختیار کی جانب اٹه رہی ہیں .کاش ایک مجبور ماں اور ایک حوصلہ مند لڑکی کی اپیل پر کوئی توجہ دے

Tags: