Powered by TheAquaSoft


Columns

"Sair Aor Shikari" column by Sohail Warraich - 27th September 2017

Published: Sep 27, 2017 Filed under: Columns Sohail Warraich Pakistan

Sohail Warraich, Sohail Warraich column, jang column archive, news, Pakistan, article, urdu column, Sair Aor Shikari

"Rook Sakko Tu Rook Lo" column by DailyQudrat

Published: Jul 13, 2017 Filed under: Columns

اسلام آباد (قدرت روزنامہ 13 جولائی 2017)اگست 1990 میں ایف ایس سی (پری میڈیکل) پاس لڑکی کنگ ایڈرورڈ میڈیکل کالج لاہور کے پرنسپل کے کمرے میں داخل ہوتی ہے اور اس سے اپنےایڈمشن کی بات کرتی ہے. پرنسپل نے جب اس کے ایف ایس سی کے نمبرز دیکھے تو وہ 650کے قریب تھے جو کہ مطلوبہ میرٹ سے بہت کم تھے، چنانچہ پرنسپل نے اسے داخلہ دینے سے معذرت کرلی.


 اس لڑکی نے اپنا رزلٹ کارڈ اٹھایا، دروازہ کی طرف بڑھی اور دروازہ کھول کر پرنسپل سے بولی، "ایڈمشن تو میں لے کر رہوں گی، روک سکو تو روک لو . پھر اس لڑکی کو اس کے امیر باپ نے پنڈی کے میڈیکل کالج میں سیلف فنانس میں ایڈمشن دلوایا اور پھر اپنی پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایڈمشن کے اگلے روز ہی اس کا مائیگریشن کا کیس بنوا کر پنڈی سے ڈائریکٹ کنگ ایڈورڈ لاہور منتقل کردیا جہاں کا میرٹ ان دنوں 900 کے قریب ہوا کرتا تھا.


یہ کنگ ایڈورڈ کالج کی تاریخ کی واحد مائیگریشن تھی کسی دوسرے کالج میں سیلف فنانس پر ایڈمشن لینے والے سٹوڈنٹ کی کنگ ایڈورڈ کالج میں ہوئی.آگے بڑھیں. جنوری 1991 کی ایک سرد شام تھی جب ماڈل ٹاؤن میں واقع ایک گھر کی انیکسی میں اس لڑکی کا والد اپنے دفتری امور کے سلسلے میں ایک میٹنگ میں مصروف تھا. وہاں موجود ایک فوجی وردی میں ملبوس نوجوان اس لڑکی کو پسند آگیا، لڑکی نے اپنی والدہ سے کہا کہ میں اس سے شادی کرنا چاہتی ہوں. والدہ نے غصے سے ڈانٹ کر اسے چپ کروا دیا. لڑکی نے اپنے ماں کو غصے سے دیکھا اور کہا،" شادی تو میں اسی لڑکے سے کروں گو، روک سکو تو روک لو . . ."پھر اگلے چند مہینوں میں پتہ نہیں کیا گُل کھلے کہ اس کی امیر ترین شاہی فیملی ایک فوجی سے اپنی بیٹی کا رشتہ کرنے پر تیار ہوگئی.جب اس لڑکی کو رخصتی کیلئے اس کی والدہ گاڑی میں بٹھا رہی تھی تو اس نے اپنی ماں کو فاتحانہ نظروں سے یوں دیکھا، جیسے کہہ رہی ہو، "میں نہ کہتی تھی، روک سکو تو روک لو . . 2013 میں اس لڑکی کو بغیر کسی کوالیفیکیشن کے، اس کے باپ نے 100 ارب روپے کے فنڈ کا انچارچ بنا دیا . معاملہ عدالت میں گیا، عہدے کیلئے مطلوبہ قابلیت اور اہلیت ثابت نہ ہوسکی تو عدالت نے اس لڑکی کو اس عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا. جب عدالت فیصلہ سنا چکی تو اس لڑکی نے ٹویٹ کیا کہ،فنڈز تو میں ہی تقسیم کیا کروں گی، روک سکو تو روک لو . پھر اس کے وزیراعظم باپ نے اسے پرائم منسٹر سیکریٹیریٹ میں ایک مستقل دفتر دلوا دیاجہاں وہ تمام وزرا کی درخواستیں وصول کرکے انہیں فنڈز جاری کرتی. ایسا کرتے وقت اس کے چہرے پر ہمیشہ ایک طنزیہ سی مسکراہٹ رہتی ، جیسے وہ سپریم کورٹ سے کہہ رہی ہو کہ،دیکھا، میں نہ کہتی تھی، روک سکو تو روک لو . پھر یوں ہوا کہ اپریل 2016 میں پانامہ لیکس ہوگئے . عمران خان نے احتجاج کرتے ہوئے اس لڑکی کے والد سے استعفی کا مطالبہ کردیا. اس لڑکی نے ایک مرتبہ پھر ٹویٹ کیا کہ،ہم ہر قسم کی لیکس سے باعزت بری ہوجائیں گے، روک سکو تو روک لو . اس لڑکی کی قسمت خراب تھی کہ اس دفعہ مقابل کسی کالج کا شریف پرنسپل، یا اس کی بے بس ماں یا قانونی ضابطوں میں جکڑے جج نہیں بلکہ ایک ضدی اور اپنی دھن کا پکا عمران خان تھا . . . اس نے آگے سے یہ کہہ دیا کہ،میں تمہارے رُلاؤں گا ، بچ سکو تو بچ کے دکھاؤ .پھر پانامہ کیس ہوا، دو مہینے میں اس شریف خاندان کو ' گاڈ فادر' اور ' سیسلی مافیا ' جیسے القابات مل گئے . قطری شہزادے کے خط کی شکل میں جو ظاہری شرافت تھی، وہ بھی مٹی میں مل گئی .جے آئی ٹی بنی اور ایک ایک کرکے شریف فیملی کے فرد کی طلبی کی صدائیں بلند ہونا شروع ہوئیں، "فلاں چور فلاں تاریخ کو ثبوتوں کے ساتھ حاضر ہو ."ایک دن اس لڑکی کی بھی طلبی ہوگئی .


جب وہ تفتیش کے بعد باہر آئی تو اس نے بڑے غرور سے کہا کہ، "نوازشریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنے گا، روک سکو تو روک لو "آج جے آئی ٹی کی رپورٹ جاری ہوگئی جس میں نوازشریف کو اس کی اولاد سمیت چور اور منی لانڈرر کا خطاب مل گیا اور نیب کو اس کے خلاف کاروائی کی سفارش کردی گئی،اب میں اس لڑکی سے کہتا ہوں کہ،تمہارا باپ نااہل ہو کر رہے گا، " روک سکو تو روک لو "تمہارا سارا خاندان باقی ماندہ زندگی چوروں کی طرح چھپ چھپ کر گزارے گا کیونکہ جب بھی کوئی فرد باہر نکلا، لوگ اسے چور کہہ کر پکارا کریں گے، لوگوں کو ایسا کہنے سے "روک سکو تو روک لو "نوازشریف نے اس ملک کی تین نسلوں کی کمائی لوٹ کر اپنی تین نسلیں جوان کرلیں. اب شریف خاندان کی موجودہ اور آنے والے نسلوں کی عزت نیلام ہوگی، " روک سکو تو روک لو "بچت کی صرف ایک صورت ہے، عوام اور اللہ ، دونوں سے معافی مانگ لو . . .توبہ کرسکو تو کرلو . . . ورنہ پھر جہنم کا عذاب تمہارا مقدر ہے . . . .جسے روکنے کی تمہاری اوقات نہیں!!!


dailyqudrat column, Pakistan, Panama case, JIT Report, News, Islamabad,Urdu article, political article, article source

"Zayada Challaq Kon? Lombaree Ya Maryam Nawaz?" column by AashoorBaba

Published: Jul 12, 2017 Filed under: Columns Pakistan Panama Case

زیادہ چالاک کون ؟ لومڑی یا مریم نواز ؟


میں نے بہت عرصہ پہلے پٹواری دوستوں کی محفل میں بیٹھ کر ایک بات کی تھی کہ جو لوگ مریم نواز جیسی عورت کو اپنا لیڈر مانتے ہیں، وہ ناصرف سیاسی طور پر ذہنی پسماندگی کا شکار ہیں بلکہ نہایت بدذوق بھی ہیں

یقین کیجیے اگر آپ ایک باذوق انسان ہیں تو آپ کبھی بھی اس سٹوپڈ عورت سے بات چیت کرنا بھی پسند نہیں کریں گے، لیڈر مان کر پیچھے چلنا تو بہت دور کی بات ہے۔ اب ذرا اندازہ لگائیں اس مکار اور لومڑی صفت عورت کا کہ اس نے پچھلے چند مہینوں میں کیسے یو ٹرن پہ یو ٹرن لیا ہے اور ہر چند دن بعد موقف بدلے ہیں۔ آئیے ایک مختصر سا جائزہ لیتے ہیں۔

2011 میں کہا کہ میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہے۔ پتہ نہیں یہ لوگ میری اور میرے بہن بھائیوں کی پراپرٹیاں کہاں سے نکال لاتے ہیں۔ اس وقت چونکہ پانامہ لیکس نہیں تھیں، اس لیے سب خاموش ہو گئے لیکن جب پانامہ کا ہنگامہ شروع ہوا اور سپریم کورٹ میں کیس لگا تو فروری 2017 میں سپریم کورٹ میں موصوفہ کے وکیل اکرم شیخ نے یہ تسلیم کیا کہ وہ چھ مہینے کے لیے مے مئیر فلیٹس کی مالکہ رہ چکی ہے اور اس کے علاوہ نیلسن اور نیسکول کی ''بینیفشل اونر'' بھی مریم نواز ہے۔ یہ ایک تاریخی یو ٹرن تھا۔

ڈان لیکس کا معاملہ ختم ہوتے ہی مریم نواز کے حوصلے اتنے بڑھ چکے تھے کہ زعمِ حکمرانی میں ٹویٹ کیا کہ یہ پانامہ پیپرز محض ردی کا ٹکڑا ہیں اور ان کی کچھ بھی حیثیٹ نہیں ہے۔ جس پر جرمن صحافیوں نے آن لائن چھترول کر دی اور یہ معاملہ اس قدر بھڑکا کہ کسی بڑے نے شاید اس کے بعد مریم نواز کے ہاتھ سے موبائل ہی چھین لیا کیونکہ شاید اب وہ سمجھ گئے تھے کہ شریف خاندان پر جو مسائل اور مصیبتوں کے پہاڑ گر رہے ہیں وہ مریم نواز کے سمارٹ فون سے گر رہے ہیں۔ خیر اس تاریخی چھترول کے بعد مریم نواز نے ٹوئیٹر کا استعمال کم کر دیا اور لندن بھاگ گئی

لندن کے اس وزٹ کو قطر کے آن لائن اخبار ''قطر ٹریبیون'' نے یہ کہہ کر رپورٹ کیا کہ وہ آفشور کمپنی ''منروا فنانشل سروسز لمیٹڈ'' کے حوالے سے لیگل ٹیم سے مشاورت کے لیے گئی ہے۔ یعنی اندازہ لگائیے کہ چند دن پہلے تک یہ لومٹری کہہ رہی تھی کہ پانامہ پیپرز ردی کا ٹکڑا ہیں اور چند دن بعد انہی ردی کے ٹکڑوں کے لیے لندن میں لیگل ٹیم سے مشاورت کی جا رہی تھی۔ یہ بھی ایک ''ن ٹرن'' تھا۔

اس کے بعد کافی دن تک خاموشی چھائی رہی۔ جیسے ہی جے آئی ٹی نے سمن جاری کیے تو نیا شور مچ گیا۔ اب ذرا سیٹ بیلٹس باندھ لیجیے کیونہ اب ہر روز ایک نیا بیان آنے والا ہے۔

جے آئی ٹی کے سمن جاری ہونے کے بعد کہا گیا کہ یہ عورت کی تضحیک ہے۔ لیکن پھر خود ہی سیکسی کپڑے پہن کر جیوڈیشل اکیڈمی پہنچ بھی گئی۔

جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے پہلے کہا کہ ''آج ہم سرخرو ہوں گے''

اور پیش ہونے کے بعد کہا کہ ''میں نے جے آئی ٹی سے سوال کیا کہ آخر ہم پر الزامات کیا ہیں؟ '' اگر الزامات کا نہیں پتہ تو پھر سرخرو کس چیز میں ہونا تھا ؟

دس جولائی کو سپریم کورٹ میں سماعت سے پہلے ٹویٹ کیا کہ اس ڈبے میں ہمارے 1960 سے لے کر اب تک کے تمام ثبوت موجود ہیں۔ سوال یہ ہے کہ جب آپ کہہ چکے کہ آپ کو الزامات کا ہی نہیں پتہ تھا تو پھر ثبوت کیسے ؟

اچھا اب ثبوت پیش کر دیے تو یہ امید بھی تھی کہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔ جب فیصلہ خلاف آیا تو ٹویٹ کر دیا کہ ''ہم اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں''

ہا ہا ہا ہا ہا ۔۔۔ یار مجھے بتاؤ یہ عورت ہے یا لومڑی ؟ اس قدر مکار تو شاید لومڑی بھی نہیں ہو گی جتنی یہ عورت مکار اور چالباز ہے۔ سب دوستوں سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں اور اس لومڑی صفت مکار عورت کا چہرہ سب کو دکھائیں۔ شکریہ

تحریر: عاشوربابا
facebook.com/AashoorBaba

""Aap Nawaz Sherif Ko Kya Sabit Karna Chahte Hein?" column by Attaul Haq Qasmi

Published: Jun 2, 2017 Filed under: Columns Attaul Haq Qasmi Pakistan Panama Case

Attaul Haq Qasmi, Attaul Haq Qasmi column, urdu article, news, Pakistan, panama case, JIT, Supreme Court of Pakistan, News

"Dimagh Taiz Karne Ka Nukhsa" column by Saadullah Jan Barq - 01 March 2017

Published: Mar 1, 2017 Filed under: Columns

Saadullah Jan Barq column, Saadullah Jan Barq in express news, express column, Dimagh Taiz Karne Ka Nukhsa, urdu article, urdu column, Saadullah Jan Barq, news, Pakistan

Page 1 of 45